اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے باخبر سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں جوہری توانائی کے شعبے میں کوئی ایرانی جوہری سائنسداں سرگرم عمل نہیں ہے۔ ہمارے نمائندے نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں پیر کے روز ہونے والے ایک حملے میں شامی سائنسدانوں کے ہمراہ ایک ایرانی جوہری سائنسداں کے قتل کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اس خبر کو بالکل بے بنیاد اور محض ایک جھوٹ قرار دیا ہے۔ دمشق کے مضافات میں پیش آنے والے اس واقعے میں اغیار کے ذرائع ابلاغ اس بات کا جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ اس حملے میں ایرانی جوہری سائنسداں مارا گیا ہے جبکہ ایران کے باخبر سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں جوہری توانائی کے شعبے میں کوئی ایرانی جوہری سائنسداں سرگرم عمل نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲